ملک کا وزیراعظم اور اسکے تمام وزراء جھوٹے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم دو خاندانوں کی بات کرتے ہیں یہ بہت بڑی کم ظرفی ہے ۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف بولنا اپوزیشن کا کام ہے لیکن اس ایوان میں کیسے بولیں جہاں زبان بندی ہے۔ آج اپوزیشن نے مہنگائی پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کا مطالبہ کیا لیکن حکومتی رویہ کی وجہ مہنگائی کی وجوہات پر پارلیمنٹ میں بحث نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے بعد تین دنوں میں حکومت نے ہر گھر پر تین ہزار روپے کا بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ 923 روپے روپے ریلیف دینے کا وعدہ کیا۔ اس ملک کا وزیر اعظم اور وزراء جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ صرف تماش بینی ہے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان نے اس ملک کو صرف اور صرف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت دی ہے۔ آپ ایک ضدی، انا پرست اور نفرت سے بھرے ہوئے لیڈر ہیں۔ آپ ملک کی سیکیورٹی کیلئے بھی غیر متعلقہ ہوگئے ہیں۔آپ نے پاکستان کی سیکیورٹی سینٹرز بے یقینی مبتلا کردیے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خود مستعفی ہوجائیں اور یہ تسلیم کرلیں کہ یہ کھیل آپ کے بس کا نہیں۔ گھر جائیں اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہونے دیں۔پٹرولیم مصنوعات کے اضافے پر احسن اقبال نے کہا کہ پڑوسی ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی ہیں لیکن یہاں ہر رات کی تاریکی آٹھ روپے کا اضافہ کیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نیازی اس ڈھٹائی کیساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ اسے جھوٹ کہنا پڑتا ہے۔ دو بڑے ڈیموں اور ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے شروع کئے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی کے حوالے سے تمام رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More