وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سکندر حیات اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

میرپور:وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سکندر حیات اسپورٹس اسٹیڈیم کوٹلی کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کوٹلی میں سکندر حیات اسپورٹس اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خدمت میری ترجیحات میں شامل ہے ۔عبدالقیوم نیازی نے پی پی ایچ کے افسران کو ہدایت کی اسپورٹس اسٹیڈیم سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات مرحوم کا خواب تھااس کی فیز ٹو کی تعمیر میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ منصوبہ کے فیز ٹو کی تکمیل کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوئے فراہم کریں گے ۔اسپورٹس اسٹیڈیم سمیت حکومت جو بھی منصوبہ شروع کرے گی مقررہ معیاد میں مکمل کریں گے ۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے جو ذمہ داری سونپی ہے ان کے اعتماد پر پورا اترے گے ۔ پی ٹی آئی حکومت کے ثمرات گراس روٹ لیول تک نظر آئیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More