وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج عوام سے مذاق ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاڑ کانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیکج مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا دعویٰ ہے گھی، آٹے اور دال پر صرف 6 ماہ کے لیے 30 فیصد ڈسکاؤنٹ سے چند خاندان مستفید ہوں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کا پیکج مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 3 سالوں میں گھی میں 108 فیصد، آٹے میں 50 اور گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ ہوا ۔تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا سامنا کرنے والے 200 ملین لوگوں کے لیے 30 فیصد بہت کم اور بہت دیر سے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More