وزیراعظم عمران خان 24اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کو مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم متوقع طور پر 24اکتوبر کوروانہ ہوں گے۔وزیراعظم کو مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔وزیراعظم کا دورہ متوقع طور پر 3 روزہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ولی عہد کی طرف سے دورے کی دعوت سعودی سفیر نے وزیراعظم کو پہنچائی تھی۔مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ کانفرنس 25 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔کانفرنس میں ماحولیاتی امور اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More