وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا ہے اور ان کی جگہ گریڈ 21 کے حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ گریڈ 21 کے حامد یعقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کردیا ہے ۔ گریڈ 21 کے حامد یعقوب شیخ وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تھے ۔

عبدالعزیز عقیلی ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی تعینات کیا گیا ۔ گریڈ 21 کے عبدالعزیز عقیلی وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے جبکہ یوسف خان مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کے سیکرٹری تعینات کیے گئے ہیں ۔ گریڈ 21 کے یوسف خان وزارت خزانہ میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تعینات تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More