ماسکو:وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور اسلاموفوبیا کے موضوع پر بات چیت ہوئی ۔
دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، اقتصادی وتجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی جائے گی۔