اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ پارٹی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہو گا۔اجلاس میں کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔