وزیراعظم عمران خان کی افغان وزیرخارجہ کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان عبوری وزیر خارجہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں کھڑا رہا ہے۔ہم افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضروری اشیائے خور ونوش، ہنگامی طبی سامان اور شیلٹر بھیج رہے ہیں جبکہ سرحدپارسے آنیوالےافغانوں کومفت کوروناویکسین بھی لگائیں گے ۔ عالمی برادری افغان عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران روکنے کیلیےذمہ داری پوری کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More