وزیراعظم نےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیاہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More