اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ہمیں جال میں پھنسا دیا ہے مگر ہم عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس انشاءاللہ پاکستان ہاؤس ہوگا ۔ سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان اور پنجاب کے افسران بھی یہاں ہوں گے ۔وزیراعظم پاکستان میں نہیں بلکہ آپ وزیر اعظم ہیں ۔ ہم مل کر اس کشتی کو پار لگائیں گے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سمری مسترد کردی ہے۔ اس حوالے سے کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔ اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے ۔