وزیراعظم نے پی ٹی آئی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

اسلا م آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔کور کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا ہے۔ کور کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی اجلاس میں حکومت اپوزیشن کے مطالبات ،اور پی ٹی آئی ارکان کے مطالبات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کیو کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کرے گی ۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More