عمران خان کے مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ، وزیراعظم کی مذمت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کے بارے میں ادا کیے گئے نازیبا الفاظ کی سخت مذمت کی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کےخلاف قابل افسوس زبان درازی پرپوری قوم خاص طورپر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے۔ قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More