تازہ ترین
وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح شہباز شریف بھی کورونا کیخلاف جنگ فرنٹ فٹ پرلڑیں

وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح شہباز شریف بھی کورونا کیخلاف جنگ فرنٹ فٹ پرلڑیں

لاہور: (5 جولائی 2020) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مبارک باد دی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقلید کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں۔

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مبارک باد دی ہے کہتے ہیں شہباز شریف وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کورونا کے خاتمے کی جدوجہد میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ عوام عثمان بزدار کو کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے انتظامی صلاحیتوں پر نمبر ون قرار دے چکی۔ شہباز شریف اب ن لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں،عملی دنیا میں قدم رکھیں۔ امید ہے شہباز شریف کراچی تا خیبر پورے ملک میں کورونا کیخلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو رہنمائی چاہئے تو عثمان بزدار کی بہترین پرفارمنس سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امید ہے شہباز شریف اپنی40سال کی لازوال اور شاندار کرپشن کی تفتیش میں بھرپور تعاون کریں گے۔ جس سج دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے تھے امید ہے اب نیب میں بھی حاضر ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top