وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر ، شاہ محمود ،فواد چوہدری ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہوئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات بھی کی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More