وزیراعظم اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، ملکر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران گفتگو میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی ۔بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا ۔انہوں نے کورونا کے خلاف مہم میں حمایت کا یقین بھی دلایا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے۔ کووڈ 19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان نے 2021میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی۔

عمران خان نے کہا کہ پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔ کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور پیمانے پر فراہمی کی ضرورت ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی، اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More