وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں فوج کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملکی سلامتی اور امن وامان کی صورت حال پر بھی زیر غور آئی۔