اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان کاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے ۔

لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی۔پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہوسکتا ہے۔قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی۔

Related posts

کراچی: جعلی این او سیز کے ذریعے سرکاری خزانے میں 50 ارب کی خوردبرد

faraz ahmed

گوبھی آنتوں کے سرطان میں مفید

Hassam Alam

انخلا کے عمل میں پوری دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے، فواد چوہدری

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More