اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا بندشوں کی وجہ سےعالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونابندشوں سےعالمی سطح پراشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔عالمی سطح پر مہنگائی نے مختلف ممالک کواپنی لپیٹ میں لے کر بری متاثر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ماشاء اللہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اس چیلنج سے نسبتا بہتر طور پر نبرد آزما ہوا ہے۔