رواں ہفتے21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی جاری لہر برقرار ہے ۔ رواں ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں ۔ مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے زائد ہوگئی ۔

وفاقی محکمہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادو شمار کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں۔اڑھائی کلو گھی کا ٹن 10 تک روپے تک مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد اڑھائی کلو گھی کے ٹن کی قیمت 988روپے سے بڑھ کر 998 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 6روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رواں ہفتے جلانے کی لکڑی ،تازہ دودھ ،مٹن گرم مصالحہ جات مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 53 پیسے فی کلو تک سستے ہوئے۔رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران بیس کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے تک سستا ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More