حکومت اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئےمزید نقصان کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش میں مزید نقصان کررہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کو جس نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی اسے قوم معاف نہیں کرے گی۔

اسلام آباد میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب، مفتاح اسمعیل اور دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں لیگی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کی تقریر اور اعلانات کو اپنی ہی پالیسیوں کی نفی قرار دیا ۔ وزیر اعظم جو ریلیف فراہم کررہے ہیں حقیقت اسکے برعکس ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے سابق صدر آصف علی زرادری پر دوبارہ اپوزیشن کے اعتماد کی وجوہات کے سوال پر تنبیہ کی کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو جو کوئی نقصان پہنچائے گا اسے قوم معاف نہیں کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وقت عوام سے رجوع کا ہے لیکن حکومت چاہتی ہے نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیواں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More