صدر مملکت کی عالمگیر خان کے گھر آمد، والد کی شہادت پر تعزیت کی

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایم این اے عالمگیر خان سے ان کے والد کی شہادت پر تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر اور ایم پی اے فردوس شمیم نقوی بھی صدر عارف علوی کے ہمراہ عالمگیر خان کی رہائش گاہ پہنچے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمگیر خان کے والد کی شہادت پر افسوس ہے۔ عالمگیر خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عالمگیر خان کے والد سمیت تمام جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات ملی ہیں گیس کا دھماکہ تھا۔ پاکستان نیوی کے جوان بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔ تمام رپورٹ آجائیں اس سے قبل کسی پر الزام تراشی مناسب نہ ہوگی، نالوں پر تجاوزات کا معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی احکامات دئیے ہیں ایسے حادثات کی وجہ سے ہی سپریم کورٹ بھی ایکشن میں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More