اسلام آباد: بھارت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ اور نوبل انعام حاصل کرنے والی خاتون مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر صدر پاکستان نے ٹوئٹ میں ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔فاشسٹ بھارت میں آج مشتعل گروپس متعدد بھارتی علاقوں میں کرسمس تقریبات میں خلل ڈال رہے ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ ہندو انتہا پسند سانتاکلاز کا پتلا جلا رہے ہیں اور کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ صدر عارف علوی نے دنیا کو خبردار کیا کہ بھارت میں شدت پسندی بڑھتی جا رہی ہے اسے خبردار ہونا ہوگا کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔