صدر نے شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کا نام مانگ لیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف جسٹس (ر) گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کریں ۔ مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق کی جائے گی ۔

صدر مملکت نے قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھا ، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے تاہم صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف جسٹس (ر) گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔ قائد حزب اختلاف آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت 6 اپریل تک اطلاع دیں۔مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More