آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 12 اپریل کو دن ایک بجے سماعت کرے گا۔

‏چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

‏خیال رہے صدر مملکت نے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ صدارتی ریفرنس میں منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کی مدت سے متعلق ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More