صدر عارف علوی سے نور الحق قادری کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کا بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ہے، وزارت مذہبی امور ملک میں سیرت النبی کی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے، اتھارٹی کے قیام سے سیرت طیبہ کے فروغ اور قوم کی اخلاقی تربیت میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا سماجی مسائل کے حوالے سے اسلامی تعلیمات عام کرنے میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More