صدر مملکت سے شیخ سید خالد عبدالقادر منصور الجیلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سجادہ نشین حضرت عبدالقادر شاہ جیلانی، شیخ سید خالد عبدالقادر منصور الجیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت نے سجادہ نشین حضرت عبدالقادر شاہ گیلانی کی طرف سے کئے جانے والے فلاحی کاموں کو سراہا۔

اس موقعے پر صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اولیاء و صوفیاء نے انسانیت، مسلمانوں میں محبت، بھائی چارے، باہمی احترام اور اتحاد کو فروغ دیا ہے۔ صوفیاء نے اسلامی اقدار کی تعلیم دے کر معاشرے کی اصلاح کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔ صوفیائے کرام نے اسلام کے پیغام کو پوری دنیا بالخصوص وسطی و جنوبی ایشیا میں پھیلا یا۔ اولیاء اور صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضرت عبدالقادر شاہ جیلانی نے اسلامی تاریخ کے مشکل وقت میں قرآن و سنت کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کی۔ اور زندگی بھر اعلیٰ اخلاقی اقدار کو برقرار رکھا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف مکاتب فکر کے رہنما ملک میں مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہیں۔ موجودہ معاشرے کو اخلاقی گراوٹ، انتہا پسندی اور جعلی خبروں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ مذہبی رہنماء اپنے خطبات اور تقاریر میں سماجی مسائل کے حل کیلئے تعلیمات دیں۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے چیلنج پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں صدر مملکت نے وفد کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی بھی کی۔
شیخ سید خالد عبد القادر منصور الجیلانی نے میزبانی اور پرتپاک استقبال پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور دورہ بغداد کی دعوت دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More