اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا۔
ترجمان پاکستان ایئر فورس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت نے پاکستان فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا۔ پاکستان فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے پر ائیر وائس محمد ندیم صابر، ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ اور ائیر وائس مارشل شمس الحق کو ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات عطا کئے گئے۔
پاک فضائیہ کے 21افسران کو ستارۂ امتیاز(ملٹری) ، 18 افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) اور 13 افسران کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔