قرآن پاک اور سیرت رسول ﷺ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حضور اکرمﷺ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے۔

ایوان صدرمیں قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں صدرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیاکی پریشانیوں اورمسائل میں ہمیں ہرپل رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ قرآن پاک اورسیرت رسول ﷺ ہمیں ہرلمحہ رہنمائی فراہم کرتےہیں۔ مسجدنبوی ﷺ سےاٹھنےوالےانقلاب نےدنیاکوبدل کررکھ دیا۔سیرت نبی ﷺ سےرہنمائی لےکرہم نےکوروناجیسےچیلنج سےنمٹنےمیں کامیابی حاصل کی۔

صدرعارف علوی نے عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام میں کہا ہے کہ حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا۔ آپﷺ رنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔ موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہ ﷺ میں ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےحضوراکرم ﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا۔اللہ تعالیٰ نےآپ ﷺ کوتمام جہانوں کےلیےرحمت بنا کربھیجا۔آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More