تازہ ترین
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (12 جولائی 2020) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈ ڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 17 ممالک کے سربراہان مملکت کو پاکستانی آموں کا تحفہ بھیجنے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ آموں کا تحفہ کویت، سعودی عرب، ترکی، قطر، اومان، ملائیشیا، موروکو، نیپال، سنگاپور، اسپین، برطانیہ، اٹلی سمیت دیگر دوست ممالک کو بھیجا جائے گا۔

ایوی ایشن سے ترک، قطر اور ایمریٹس ائیرلائن کا جولائی اور اگست کا شیڈول طلب کرلیا گیا۔ جولائی اور اگست کے مہینے کا قومی ایئرلائن کا متعلقہ ممالک کا شیڈول بھی طلب کیا گیا ہے۔ 17 ممالک کے صدور کو 4 ہزار 810 کلو آم پہنچائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آموں کی بروقت اور بحفاظت ترسیل پرسول ایوی ایشن سے تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ سی اے اے کو خصوصی کارگو اور دیگر سروسز ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top