موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی نالائق ترین ثابت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن چور مچائے شورکا کردار ادا کر رہی ہے۔موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی نالائق ترین ثابت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ثابت ہوئی ہے۔ہر محاذپر ناکامی کے بعد اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت کے سامنے ان کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کوئی انتخابی نتائج پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More