ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں جاری

اسلام آباد: ایوان صدر نے نئے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیاگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر نے حلف برداری کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ مہمانوں کو مدعو کرنے کیلئے لسٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا ۔دو سے ڈھائی سو مہمانوں کی شرکت متوقع بتائی جارہی ہے۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق نئے وزیراعظم سے صدر مملکت حلف لیں گے ۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، پیپلزپارٹی،ن لیگ اور جے یو آئی کے رہنما بھی شریک ہونگے ۔سینئر بیوروکریٹس سفرا اور ممتاز شہریوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More