ٹی 20 ورلڈ کپ، وزیراعلیٰ پنجاب قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ میں کامیابی کیلئے قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم،قوم کی دعاؤں اور کھلاڑیوں کی محنت سے آج پاکستانی ٹیم فتح حاصل کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے دعا گو ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More