پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست ہوتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پاکستانی عوام نے کبھی اتنے بڑے معاشی بحران کا سامنا نہیں کیا جو آج ہے۔موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیاتھا مگران لوگوں سے بھی نوکریاں چھین لیں جن کو ہم نے اپنےدور میں نوکریاں دی تھیں۔

لاڑکانہ کی یوسی نواور یوسی دس میں کارکنان و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ اپنے ادوارِ حکومت میں ملک کے کونے میں خواتین اور مردوں کو نوکریاں فراہم کی ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا اور ان لوگوں سے بھی نوکریاں چھین لیں جن کو پی پی پی دور میں نوکریاں دی گئیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عوام ایسی حکومت چاہتے ہیں کہ جو مکانات گرانے کے بجائے تعمیر کرکے دے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست اور غریب دوست ہوتی ہیں۔ ملکی تاریخ میں پاکستانی عوام نے کبھی اتنے بڑے معاشی بحران کا سامنا نہیں کیا جو آج ہے ۔ آج مہنگائی کی وجہ سے گھر گھر بے چینی ہے، عام آدمی معاشی حوالے سے شدید پریشان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More