اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

گڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی کاجلسہ بارش کے باعث منسوخ

قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چھتیس ویں برسی کل منائی جائے گی۔ بارش کے باعث گڑھی خدا بخش میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیاگیا جبکہ نوڈیرو ہاؤس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں تو مکمل کرلی گئی تھی لیکن بارش کے امکانات کے باعث جلسے کو منسوخ کردیاگیا۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق لاڑکانہ اور گردو نواح میں گزشتہ روز سے جاری تیز بارش کے باعث جلسہ منسوخ کیاگیا ہے۔ برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، مرکزی رہنماؤں سمیت لاڑکانہ،سکھر اور نواب شاہ کے کارکنان شرکت کرینگے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی جاری

shakir shaikh

آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کا تصور نہیں ہے، آصف زرداری

faraz ahmed

شہید بھٹو کی نظریاتی جماعت کرپشن کے ہاتھوں شہید ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More