پیپلزپارٹی نے کراچی والوں سے منافقوں جیسا سلوک کیا، حسان خاور

کراچی: حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ اہل کراچی نے پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا ہے اس لیے کراچی والوں سے منافقوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے دودہ کراچی کے موقع پر سی پی این ای کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کراچی کیساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا۔کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اہل کراچی کے زخموں پر مرہم رکھا ہے ۔ گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی کی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے دعوی ٰکیا کہ اگلے الیکشن میں پی پی مزید سکڑ کر لاڑکانہ تک محدود ہوجائے گی ۔نواز شریف کی طرح انکے ڈاکٹر بھی سچ بولنے سے قاصر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More