پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کردیا۔ پی پی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پسے ہوئے طبقے پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام منتظر تھی کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف دیا جائیگا مگر حکومت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پسے ہوئے طبقے پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے۔ بتایا جائے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More