پیپلز پارٹی عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے، بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔

سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں بلاول زرداری نے کہا کہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے۔ سماجی انصاف پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے۔

پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے وہ عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی معاشرے کے ہر طبقے میں سماجی ناانصافیوں کے متاثرین کے لیے ایک امید ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ستائیس فروری سے عوامی لانگ مارچ مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہر وہ پاکستانی جو سماجی انصاف چاہتا ہے وہ قوم کو غربت، مہنگائی، بیروزگاری، انتہا پسندی اور ظلم و جبر کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More