پیپلزپارٹی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم ، شیری رحمان کہتی ہیں سازش کا واویلا بے نقاب ہوچکا ہے، سب کچھ قوم کے سامنے آچکا ہے۔ ندیم افضل چن نے سازش اور مداخلت میں فرق بتادیا بولے ثاقب نثار نے جمہوریت کے خلاف سازش کی جبکہ عمران خان نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی مداخلت کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ سمیت تمام اداروں کے خلاف باتیں کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کا راستہ اپنایا۔

ندیم افضل چن نے کہا شوکت عزیز امپورٹڈ وزیراعظم تھے، انکی کابینہ کے وزرا میں سے کتنے وزرا عمران خان کی کابینہ میں تھے بولے ثاقب نثار نے جمہوریت کے خلاف سازش کی جبکہ عمران خان نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی مداخلت کی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاسی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔ ہم وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل چھ لگایا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More