پیپلزپارٹی، نون لیگ، پی ٹی آئی: تینوں جماعتیں امریکی غلام ہیں، سراج الحق

وہاڑی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی تینوں جماعتیں امریکی غلام ہیں، انہوں نے بائیس کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بناکر رکھ دیاہے۔

وہاڑی میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علی وقاص ہنجرا کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سےخطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ آصف زرداری عمران خان اور شہبازشریف کی بے بسی کے مزے لے رہاہے۔ تینوں سیاسی جماعتیں صوبوں اور مرکزمیں کسی نہ کسی طریقہ سے اقتدار میں ہونے کے باوجود بدامنی سے دوچار ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو تماشہ گاہ بنادیاہے۔ عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدار سے سازش کرکے نکالا گیا شہبازشریف کہتاہے مجھے سازش کرکے اقتدار میں دھکیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھینندن کو 72 گھنٹوں میں بھارت کے حوالے کرکے ملک کے ساتھ غداری کی جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے اپنے دور اقتدار میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی، یوسف رمزی، ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کر کے ملک وقوم کے ساتھ غداری کا ثبوت دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More