پی پی رہنماؤں نےعمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان مزید مسلط رہتے تو ملک کے حالات اور زیادہ پیچیدہ ہوجاتے ۔

پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شازیہ مری نے سیکرٹری اطلاعات پی پی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان تمام مراعات لے رہے ہیں جبکہ سابق اسپیکر تاحال سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں تو انتخابی اصلاحات میں بھی ہمارا ساتھ دیں۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ اگر عمران خان مزید مسلط رہتے تو ملک کے حالات اور زیادہ پیچیدہ ہوجاتے۔ سابق وزیر اعظم کے دور میں ملک کو خطرات بڑھ رہے تھے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان اس وقت کے پی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔ وہ بتائیں کہ ہیلی کاپٹر ان کے چاچے مامے کا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے جا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان ایک ذہنی مریض ہے جس کی وجہ سے ملک میں انتشار بڑھ رہا ہے ۔ عمران خان کہتا تھا کہ بارہ موسم ہوتے ہیں لیکن تیرھواں موسم اب ان کے جیل جانے کا آنے والا ہے
۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More