سیلیکٹد وزیراعظم کے اعلانات کے بعد ملک میں تاریکی چھاگئی ہے

اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر الزامات کی بارش کردی۔

شازیہ مری نے کہا کہ سیلیکٹد وزیراعظم کے تاریخی اعلانات کے بعد ملک میں تاریکی چھاگئی ہے، بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں سے حکومت مہنگائی کے خلاف ویڈیوز ریکارڈ کراکے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر رکھ رہی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے والا ہے، شوگر ملز مالکان کی گرفتاری کے بعد چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔ پارلیمنٹ اور چیئرمین سینیٹ نیب سے ڈرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ پاکستان میں لوگوں کا جینا مہنگا ہوگیا ہے،سارے منافع خور حکومت کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More