اسلام آباد پہنچ کرغیرجمہوری شخص پرجمہوری حملہ کریں گے، بلاول بھٹو

لاہور: ناصر باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارا احتجاج سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف ہے۔ سب سے پہلے سلیکٹڈ حکومت کوہٹانا پڑےگا۔ اس دھاندلی زدہ وزیراعظم کو بھگانا پڑےگا۔ کیونکہ عمران خان کےہوتےہوئےاصلاحات نہیں ہوسکتیں۔ ہم اسلام آباد پہنچ کرغیرجمہوری شخص پرجمہوری حملہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم حق ملکیت کی بات کرتےہیں ۔ آپ کےحق روزگارکیلئےنکلےہیں۔ حکومت کاکام ہےوہ ملک کےشہریوں کو روزگار کےمواقع دیں۔ لیکن اس جھوٹےوزیراعظم نےایک کروڑنوکریاں دینےکاوعدہ کیاتھا لیکن عوام کونوکریاں دینےکےبجائےان سےچھین لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نےلاہورمیں نعرہ لگایاتھا50لاکھ گھردوں گا۔ لیکن کچھ نہ دیا، ہم روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے ہیں۔ تو اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ قائدعوام کانعرہ تھا روٹی ،کپڑاورمکان، شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی یہی نعرہ لگایا اور اس کو پورا کیا۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں جتنامزا مجھےپنجاب میں آرہااتناکہیں نہیں آیا۔ پیپلزپارٹی لاہورکےعوام کاہےاورلاہورکےعوام پیپلز پارٹی کےہیں۔ پیپلزپارٹی کوتوڑنےکی سازش ہوئی تھی۔ سازش لاہورکےعوام کےخلاف تھی۔ لاہورکےجیالےسب سےبہادراوروفادارجیالےہیں۔ پیپلزپارٹی کےجیالوں نےجمہوریت کیلئےکوڑےکھائےہیں۔

بلاول نے کہا کہ جب ملک مشکل میں ہے تو ہم آپ کےپاس آئے ہیں۔ ملک میں جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں۔ معاشی بحران ہے۔ خارجہ پالیسی میں کنفیوژن ہے۔ سلیکٹڈ نےسیاست کوگالی اورحکومت کومذاق بنادیا۔ عمران خان نےمعیشت کابیڑہ غرق کردیا۔ ان کےصرف 10وزیر قابل تھےانہیں کاغذکاٹکڑاپکڑادیا۔ جووزیرفیل تھےانہیں عمران خان نےسندھ بھیجا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More