خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے رہنما ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ایک ترجمان تمام مسائل کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو قرار دے رہاہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابھی ان کا بیان آیا ہے کہ سندھ حکومت نے تین شوگر ملزم کو بند کروایا ہے۔یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کروایا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک سو ساٹھ روپے چینی مل رہی ہے۔خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More