پیپلز پارٹی کی حکومت نے زبردستی 3 شوگر ملز بند کروائیں، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ سندھ میں سازش کے تحت شوگر ملز کو بند رکھا گیا۔ ملک میں گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں سازش کے تحت شوگر ملز کو بند رکھا گیا۔ ملک میں گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ۔فصل بروقت ملوں کو پہنچنی چاہیے تھی ۔ صوبے میں شوگرملوں کو اکتوبرمیں چلنا چاہیے تھا۔

انہوں نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ تین شوگرملوں نے کام شروع کیا تو انہیں پیپلز پارٹی کی حکومت نے زبردستی بندکروادیا گیا۔بروقت ملیں نہ چلا کرسندھ حکومت نے سستی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش اور ملک دشمنی کی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More