پیپلزپارٹی کا گیس بحران پر سینیٹ میں بحث کروانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے گیس بحران کے معاملے پر تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔پیپلزپارٹی نے گیس بحران کے معاملے پر سینیٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک میں بڑھتے گیس بحران کا معاملے پر پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کردیا ۔ پیپلزپارٹی نے گیس بحران کے معاملے پر تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔تحریک التوا سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی ۔

تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔سینیٹ کا معمول کا ایجنڈا معطل کرکے گیس بحران پر بحث کرائی جائے ۔ پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما تاج حیدر نے کہا کہ گیس بحران کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔گیس بحران کا معاملہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More