چیئرمین پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری بھٹو نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپاٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی کا استعفی مسترد کردیا۔ بلاول نے ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی یہاں تک کہ عوام کی خدمت کے جرم میں قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں،۔بلاول نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے متعصبانہ کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کرکے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو منظور کروایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More