اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل 6 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل شام 6 بجے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے ہونگے۔