پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا ۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک،مہنگائی سمیت ملکی سیاست سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے اراکین کا ہائبرڈ اجلاس ہوا۔ سی ای سی کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک،مہنگائی سمیت ملکی سیاست سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ تحریک کا آئندہ لائحہ عمل اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوامی نیشنل پارٹی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور ہوا۔ اجلاس میں ملکی معیشت اور تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ، اجلاس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش پر کیک کاٹا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More