پیپلز پارٹی کےعوامی مارچ کا دوسرا پڑاؤحیدرآباد میں ہوگا

حیدر آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے اسلام آباد کی جانب نکلنے والے عوامی مارچ کا دوسرا پڑاؤتاریخی شہر حیدرآباد میں ہوگا۔ جس کے شاندار استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ مارچ کے روٹ کو پیپلزپارٹی پرچموں اور پارٹی قائدین کی تصاویر چھپے بینرز سے سجادیا گیا ہے۔

عوامی مارچ فتح چوک سے شہر میں داخل ہوگا ۔ جو آٹو بھان روڈ، قاسم آباد ہائی وے، اور ہوش محمد شیدی فلائی اوور سے ہوتا ہوا غریب آباد چوک پہنچے گا۔ جہاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کے سلسلے میں پیپلزپارٹی جیالوں کا جوش وجذبہ دیدنی ہے۔ جبکہ پارٹی رہنمائوں کی جانب سے مارچ میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور مہم بھی چلائی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More