پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا قافلہ ٹھٹھہ پہنچ گیا

ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا قافلہ ٹھٹھہ پہنچ گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، نثار کھوڑو اور دیگر صوبائی قائدین کے ساتھ ساتھ ہزاروں کے تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی قافلے میں موجود ہیں۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا آج بھی عمران خان کٹھ پتلی ہے اور سلیکٹڈ ہے۔ سلیکٹڈ نے کہا تھا ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دے گا۔ عمران خان نے جن کے پاس روزگار موجود تھا، ان کا روزگار چھینا ہے۔ اورجن کے سر پر چھت تھی، ان سے چھت بھی چھینی ہے۔ کٹھ پتلی اپنے وزیروں سے کہتا ہے کہ عوام سے کہو کہ مہنگائی ہے ہی نہیں۔

خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

ہم نے غربت کا مقابلہ کرنے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا۔ کم وسائل کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت زیادہ محنت کرتے ہیں۔ جب پیپلز پارٹی کی حکومت وفاق میں بنے گی تو سندھ پنجاب بلوچستان سمیت سب کو اپنا حق ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More